In Swat, rescue teams have recovered the bodies of 11 people who were swept away by sudden flash floods, while the search for two more missing persons is still underway.
سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 11 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ دو افراد کی تلاش کا عمل اب بھی جاری ہے۔
According to District Emergency Officer Rafiullah Marwat, a total of 13 people were caught in the floodwaters on Friday. Around 60 personnel from Rescue 1122 are actively taking part in the search operation to locate the remaining victims.
Meanwhile, the Provincial Disaster Management Authority (PDMA) of Khyber Pakhtunkhwa has reported that recent heavy rains and floods have claimed 19 lives across the province, leaving six others injured.
The PDMA’s data shows that among the deceased are six men, five women, and eight children. Furthermore, rain, flooding, and landslides have damaged a total of 56 houses in the province, of which six have been completely destroyed.
سوات میں حالیہ سیلابی ریلے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 11 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ دو افراد کی تلاش کا عمل اب بھی جاری ہے
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کے مطابق، جمعے کے روز آنے والے اس اچانک سیلاب میں کل 13 افراد بہہ گئے تھے۔ ریسکیو کی ٹیم، جس میں 60 اہلکار شامل ہیں، علاقے میں مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہے تاکہ باقی دو لاپتہ افراد کا پتہ چلایا جا سکے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں صوبے بھر میں اب تک 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ مرد، پانچ خواتین اور آٹھ بچے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے صوبے بھر میں 56 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے چھ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
Comments
Post a Comment